گندم درآمدی وفاق کا فیصلہ تھا، میرے خلاف کارروائی کی خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاق کرتا ہے جس کا پنجاب حکومت سے کوئی تعلق نہیں لہٰذا کچھ لوگوں کی میرے خلاف کارروائی کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔
ایف آئی اے آفس لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت گندم کسانوں سے خریدتی ہے نہ کہ بیرونی ممالک سے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں گندم برآمد کرنے کا وفاقی حکومت کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی نہیں تھا۔