گندم درآمد اسکینڈل: عوام کو سستی روٹی دینے پر سزا دینی ہے تو بالکل دیں، انوارالحق کاکڑ بول پڑے

سابق نگران وزیراعظم انوا ر الحق کاکڑ نے گندم سکینڈ ل کے معاملے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کوسستی روٹی دینےپرسزادینی ہےتوبالکل دیں، اگرمیں نےاربوں روپےکمائےہیں تومیری بقیہ زندگی جیل میں گزرنی چاہیے، اگریہ کوئی معاشی اسکینڈل ہےتواسے سامنے آناچاہیے۔
تفصیلات کے مطابق انوا ر الحق کاکڑ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یہ ضرور سوچےکہ کہیں ہمیں غلط ایڈوائس تونہیں دی گئی،کہیں کوئی گروہ نگران حکومت سےمتعلق غلط مشورےتونہیں دےرہا،اگریہ کوئی معاشی سکینڈل ہےتواسے سامنے آناچاہیے،اگرمیں نےاربوں روپےکمائےہیں تومیری بقیہ زندگی جیل میں گزرنی چاہیے،بہتان لگانےوالے اپنےضمیرمیں ضرور جھانکیں،پچھلےسال حکومت نےایک ارب ڈالر کی گندم درآمدکی،رواں سال نجی سیکٹرنے ایک ارب ڈالر کی گندم درآمدکی،نجی سیکٹرنےاتنی ہی رقم میں 1ملین ٹن گندم زیادہ امپورٹ کی،تحقیقات تو اس معاملے کی بھی ہونی چاہیے،ہم نےعام آدمی کیلئےفیصلہ کیااورانکوسستی روٹی فراہم کی،عوام کوسستی روٹی دینےپرسزادینی ہےتوبالکل دیں۔

Comments (0)
Add Comment