بیجنگ:چائنا میڈیا گروپ، فرانسیسی نیشنل اولمپک اینڈ سپورٹس کمیٹی، فرانسیسی پروفیشنل فٹ بال لیگ اور متعدد فرانسیسی آرٹ اداروں کے تعاون سے "بیجنگ سے پیرس تک – چینی اور فرانسیسی فنکاروں کا اولمپک ٹور” چینی آرٹ نمائش کی تیاری مکمل ہو گئی ہے۔ سب چھ مئی افتتاحی دن کا انتظار کررہے ہیں ۔ اس وقت، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی جیسی بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ چین اور فرانس کی سیاست، معیشت، ثقافت، فن، کھیل ، میڈیا اور اکیڈمی کی مشہور شخصیات پیرس میں ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گی ۔
چینی میڈیا کے مطابق اس آرٹ نمائش میں 100 سے زائد ممتاز موجودہ دور کے چینی فنکاروں کے 200 سے زیادہ عمدہ فن پارے دکھائے جائیں گے، جن میں چینی مصوری، خطاطی، آئل پینٹنگ، مجسمہ سازی، ملٹی میڈیا آرٹ اور غیرمادی ثقافتی ورثے کے شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا، جس سے فرانس یہاں تک کہ دنیا کے سامعین مشرقی آرٹ کا تنوع اور کھلاپن محسوس کر سکیں گے ۔