لاہور(اپنا وطن) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیر صنعت وپیداوار چودھری شافع حسین سے پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی نے ملاقات کی جس میں سیاسی امور سمیت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور نئی اصلاحات سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی ۔
چودھری شافع حسین نے مکمل یقین دہانی کرائی کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے بھائی اور دست بازو ہیں ، ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے ۔
اس موقع پر سید رضوان ہاشمی نے صوبائی وزیر صنعت وتجارت چودھری شافع حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کی قیادت پر فخر ہے ، ہم ان کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردارادا کرتے رہیں گے ۔
سید رضوان ہاشمی نے کہا کہ چودھری شافع حسین اپنے والد چودھری شجاعت حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ضلع گجرات کی عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے انہیں دیرینہ مسائل سے نجات دلا کر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔