راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس کو چلاس کے قریب حادثہ، کم از کم 20 افراد جاں بحق
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی ایک مسافر بس کو جمعہ کی علی الصبح چلاس شہر سے 20 کلومیٹر کی دوری پر ’یشکول داس‘ کے مقام پر حادثہ پیش آیا ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ حکام نے مزید ہلاکتوں کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اس حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو چلاس اور دیگر قریبی مراکز صحت پہنچایا گیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب پریشو کھل داس کے مقام پر پیش آئے بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔
وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ۔
وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاء کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چلاس ۔شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہارکیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔
حادثے میں جانی نقصان پر بہت دکھ ہوا۔ محسن نقوی
ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ محسن نقوی
دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ محسن نقوی
اللہ تعالٰی جاں بحق افراد کے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے ۔ محسن نقوی