بیجنگ:چین کا شینزو-17 انسان بردار خلائی جہاز کا واپسی کیپسول کامیابی سے لینڈنگ سائٹ پر اتر گیا۔
چینی میڈیا کے مطابق 30اپریل کو کی سہ پہر شینزو-17 انسان بردار خلائی جہاز کا واپسی کیپسول ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر کامیابی کے ساتھ اتر گیا۔
واضح رہے چین کا شینزو 17 خلائی جہاز ایک ایسا خلائی پروگرام ہے، جس کا مقصد 2030 تک چاند کی سطح پر انسانوں کو اتارنا ہے۔ اسے جمعرات کی صبح شمال مغربی چین کے ایک خلائی مرکز سے روانہ کیا گیا۔
چین کا خلائی جہاز شینزو 17، جس کا نام ڈی وائن ویسل بھی ہے، گزشتہ برس چین کے صحرائے گوبی کے کناروں پر واقع جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ ہوا تھا۔
اس مشن میں ان کے ساتھ پہلی بار خلائی سفر کرنے والے 33 سالہ تانگ شینگجی اور 35 سالہ جیانگ زن لن بھی ہیں۔
چین کا یہ خلائی عملہ اب تک کا سب سے کم عمر ہے، جو اپنے خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوا ہے۔ چین نے گردش کرنے والا تیانگونگ خلائی اسٹیشن قائم کیا ہے، جس کا مقصد تائیکوناٹوں کو چاند کی سطح پر بھیجنا ہے۔
یہ خلائی اسٹیشن سن 2022 میں مکمل ہوا تھا، جو مدار میں 450 کلومیٹر کی بلندی پر واقع ہے اور اس میں تین خلابازوں کو رکھنے کی گنجائش ہے۔
[…] چین کا انسان بردار خلائی جہاز کامیابی سے لینڈنگ سائٹ پر… […]