لاہور: پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور صوبائی وزیر صنعت و پیداوار چودھری شافع حسین کی سالگرہ پر مسلم لیگ ہائوس لاہور میں تقریب کیک کاٹا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان، مسلم لیگ برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی، صدر خواتین ونگ برطانیہ اظہرہ ہاشمی، رکن صوبائی اسمبلی تاشفین صفدر، ایم پی اے سلمیٰ ہاشمی، سابق ایم پی اے شازیہ جان، چیئر پرسن فارن افیئرز کمیٹی مسز بخاری و دیگر پارٹی رہنمائوں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
لیگی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے چودھری شافع حسین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی چودھری شافع حسین کو سالگرہ کی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے ۔