اداروں کیخلاف پروپیگنڈا؛ اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم

اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کیس میں عدالت نے اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
سیشن کورٹ میں ریاستی اداروں کے خلاف انٹرنیٹ پر مواد اپلوڈ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 21 مئی تک منظور کر لی اور انہیں 21 مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی سے مقدمے کا ریکارڈ سے طلب کرتے ہوئے اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی پر ریاستی اداروں کے خلاف مواد انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Comments (0)
Add Comment