ضمنی الیکشن کا اپ سیٹ: پرویز الٰہی کو اپنے بھتیجے موسیٰ الٰہی سے شکست

 

گجرات ( نیوز ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی ضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی نشست ہارگئے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 گجرات سے پرویز الٰہی کو اپنے بھتیجے کے مقابلے میں شکست ہوئی۔

پی پی 32 گجرات کے تمام 168 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں، جس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدار موسیٰ الٰہی 63 ہزار 536 ووٹ لے کامیاب قرار پائے ہیں۔

ان کے مقابلے میں سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کو صرف 18 ہزار 327 ووٹ ملے۔

چوہدری پرویز الٰہی کو شکست دینے والے موسیٰ الٰہی وجاہت حسین کے بیٹے ہیں

Comments (0)
Add Comment