بیرون ملک نوجوانوں کی نوکریوں کیلئے فنی تعلیم دلوائیں گے،چودھری شافع حسین

گجرات(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر صنعت و پیداوار چودھریشافع حسین نے کہا ہے کہ بیرون ملک نوجوانوں کی نوکریوں کیلئے انہیں فنی تعلیم دلوائیں گے۔

گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و پیداوار شافع حسین کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے ضروری ہے حکومت مدت پوری کرے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ گندم مافیا کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تا کہ کسانوں کا حق نہ مارا جاسکے ، گندم کی امپورٹ رکوائیں گے تب ہی کسانوں صحیح قیمت ملے گی۔
شافع حسین کا کہنا تھا کہ گجرات میں وفاق کی پالیسی کے مطابق موٹروے کے قریب انڈسٹریل زون بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ بجلی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے ملکی معشیت پر برا اثر پڑا، مہنگی بجلی کا حل انڈسٹری کی سولر پر منتقلی ہے ، کوشش ہے کہ پاکستان میں سولر پینل فیکٹریاں لگائی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیوٹا کے برے حالات ہیں جنہیں درست کرنیکی کوشش کر رہا ہوں، لاہور کے تین ٹیوٹا کالج کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق اپ گریڈ کرینگے، جاپان، سعودیہ عرب کیساتھ پڑھے لکھے جوانوں کی ملازمت کے حصول کیلئے جلد معاملات طے ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ظہور الٰہی خاندان کی مضبوطی اسی میں ہے کہ انا کی بجائے اکٹھے ہو جائیں۔

Comments (0)
Add Comment