بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک اور مقدمہ میں بری

جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔ بری ہونے والے دیگر افراد میں اسد عمر، راجا خرم نواز و دیگر شامل ہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد آزادی مارچ احتجاج کے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عدم ثبوت پر بانی پی ٹی آئی کو بری کیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔
بری ہونے والے دیگر افراد میں اسد عمر، راجا خرم نواز و دیگر شامل ہیں۔
ملزمان کی طرف سے سردار مصروف اور آمنہ علی نے کیس کی پیروی کی، جب کہ مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج تھا۔
واضح رہے کہ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطل کردی تھی۔

Comments (0)
Add Comment