رکن قومی اسمبلی فرخ خان کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد

قیامِ پاکستان سے تعمیرِ پاکستان کی منازل طے کرتے ہوئے مسیحی برادری کا کردار قابلِ ستائش ہے

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) کی مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک باد دی ہے۔
فرخ خان نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایسٹر ہمیں ہمدردی، معافی اور سب کیلئے محبت کی اقدار سکھاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، ہمارے مسیحی بھائیوں اور بہنوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔مسیحی برادری امن پسند اور قابلِ احترام ہے، قیامِ پاکستان سے تعمیرِ پاکستان کی منازل طے کرتے ہوئے مسیحی برادری کا کردار قابلِ ستائش ہے، پاکستان بلا رنگ و نسل، مذہب، ذات اور عقیدے کے ہم سب کا وطن ہے۔
انہوںنے مزید کہا کہ ایسٹر کا تہوار معاشرے میں ہم آہنگی اور انسانیت کے جذبے کو فروغ دے گا، دعا ہے کہ ایسٹر خوشی، امن اور خوش حالی لائے۔

Comments (0)
Add Comment