سپین میں مقیم پاکستانی شہری کے بینک اکائونٹ سے ایک کروڑ روپے غیب

منڈی بہاولدین ( نیوزڈیسک) منڈی بہاو لدین کے رہائشی سپین میں مقیم شخص کے پاکستانی بینک اکاونٹ سے تقریبا ایک کروڑ روپے غیب ہو گئے ، نا معلوم فراڈ گینگ نے بنک عملہ کیساتھ ملی بھگت کر کے زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیا ، متاثرہ شخص نے بینک برانچ منیجر کے خلاف سخت کاروائی کر کے دھوکہ دہی سے دیگر بینک اکاونٹس میں ٹرانسفر کی گئی رقم واپس دلوانے کا مطا لبہ کیا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرئم سرکل گوجرانوالہ میں دی گئی درخواست کے مطابق منڈی بہاولدین کا رہاشی اختر محمود ولد اکبر علی عرصہ دراز سے سپین میں مقیم ہے اور اس نے استعمال کیلئے حبیب بینک موجیانوالہ برانچ میں اپنا اکاونٹ کھلوا رکھا ہے جس میں اس نے سپین سے اپنی کمائی ہوئی اپنی ساری جمع پونجی 98 لاکھ 50 ہزار524 روپے جمع کروا رکھے تھے ۔اختر محمود رواں ماہ وطن واپس آیا تو اپنی ضرورت کیلئے بینک سے رقم نکلوانے گیا تو معلوم ہوا اس کا بینک اکاونٹ خالی ہے اس نے فورا بینک منیجر سے رابطہ کر کے گاہ کیا تو منیجر نے بتایا کہ اس کی ساری رقم مختلف بینک اکاونٹ میں منتقل ہو چکی ہے جس پر متاثرہ شخص نے بتایا کہ مجھے کسی قسم کا کائی میسج نہیں آیا ۔اختر محمود نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ حبیب بینک موجیانوالہ برانچ کا منیجر نصیر اور بینک عملہ فراڈ گینگ کیساتھ ملا ہوا ہے ان کیخلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

Comments (0)
Add Comment