وزیراعظم شہباز شریف کی چینی اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

حکومت پاکستان دہشت گردی کے اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتی ہے، وزارت خارجہ

 

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک)
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ سے ملاقات میں ضلع شانگلہ میں خودکش حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت کی۔منگل کے روز پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی گھناؤنی کارروائیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔شانگلہ حملے کی منصوبہ بندی پاک چین دوستی کے دشمنوں نے کی تھی۔ْ ریاست ایسی تمام قوتوں کے خلاف پوری عزم کے ساتھ کارروائی کرے گی اور انہیں شکست دے گی ۔پاکستان کے عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں اپنے چینی دوستوں کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑے ہیں اور حملے میں ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment