ہمیں فخر ہونا چاہئے کہ آزاد وطن ملا ،آج بھی بھارتی مسلمانوں پربہت ظلم کیا جا رہا ہے،چودھری شافع حسین

صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین کا23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی پیغام

لاہور(نیوزڈیسک) صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین نے 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج کے دن برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو حقیقی آزادی دلانے کی جو قرارداد پاس کی گئی وہ 14 اگست 1947 میں ایک آزاد اسلامی مملکت پاکستان کے وجود کا باعث بنی –
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ہم کو فخر ہونا چاہئے ہم کو آزاد وطن ملا آج بھی بھارت کے کئی صوبوں میں مسلمانوں کے ساتھ بہت ظلم کیا جا رہا ہے ۔وہ آزادی سے اپنی مذہبی رسومات جس میں جانوروں کی قربانی شامل ہے ادا نہیں کر سکتے۔
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ 14اگست 1947 کو ہم کو حقیقی آزادی حاصل ہو چکی ہے اب ہم کو دن رات محنت کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہو گا جہاں پر لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور بہترین روزگار شامل ہو۔

Comments (0)
Add Comment