چین میں تعمیر کیے گئے ایک ایک خوبصورت لالٹین نے دنیا کے سب سے بڑے لالٹین کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے ایک شہر میں پھول کی شکل میں سب سے بڑی لالٹین تعمیر کی گئی ہے جس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس لالٹین سے متعلق اعلان کیا جو 2024 کے بہار میلے کے لیے شہر لوئیانگ کے پیونی پویلین میں تعمیر کی گئی ہے۔
یہ 147 فٹ اور 8.83 انچ لمبی، 81 فٹ اور 5.95 انچ بڑی اور 64 فٹ اور 7.59 انچ چوڑی ہے۔
لالٹین کو 200 فنکاروں کی ایک ٹیم نے ہاتھ سے تیار کیا ہے جو شہر کے سرکاری پھول سے مشابہت رکھتی ہے۔
تیار شدہ لالٹین کا وزن 44 ہزار کلوگرام سے زیادہ ہے اور اسے کھڑے رہنے کے لیے 39000 کلوگرام سے زائد مخالف وزن (counter weight) کی ضرورت ہے۔
zd4d8o