حکومت نے مبشر حسن کو پرنسپل انفارمیشن آفیسرتعینات کردیا

اسلام آباد: انفارمیشن گروپ کے گریڈ20 کے سینئر آفیسرمبشر حسن کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر(پی آئی او) تعینات کردیاگیاہے اور ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا۔اس سے قبل نگران دورمیں طارق محمود خان کو پی آئی او تعینات کیاگیاتھا،مبشر حسن اس سے قبل پی ڈی ایم کے دور حکومت میں بھی پی آئی او کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں اور وہ این ڈی یو کورس کے لیے چار ماہ کی رخصت پرتھے اور اپنی نئی تقرری کے منتظر تھے ان کاشمار انفارمیشن گروپ کے انتہائی قابل اور محنتی افسران میں کیاجاتا ہے، وہ اپنی سروس کےدوران وزیراعظم ہاوس ،وزارت اطلاعات اور دیگراہم عہدوں پر بھی تعینات رہے ،ان کی تقرری اس سے قبل پنجاب حکومت میں بھی کئے جانے کا فیصلہ ہواتھاجہاں ان کی تعیناتی ہونے والی تھی کہ وزیراطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے ان کی سابقہ اعلیٰ کارکردگی کو پیش نظررکھتے ہوئے ان کی خدمات پنجاب حکومت سے واپس منگوائی اور اب انہیں دوبارہ پی آئی او تعینات کردیاگیاہے،ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات اور پاکستان ٹیلی ویژن میں بھی اعلیٰ عہدوں پر آئندہ چندروزمیں اہم تقرروتبادلوں کاامکان ہے۔

Comments (0)
Add Comment