وزیر اعلی خیبرپختونخوا ا کا صوبے میں بلین ٹری پلس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو مجوزہ بلین ٹری پلس منصوبے کے لئے ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی

پشاور(نیوزڈیسک)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ جنگلات اور ماحولیات کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر جنگلات فضل حکیم اور محکمہ جنگلات کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں زیر اعلی کو محکمے کے انتظامی معاملات، کارکردگی، اہداف اور دیگر امور سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے بلین ٹری پلس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو مجوزہ بلین ٹری پلس منصوبے کے لئے ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔
وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو جنگلات کی کٹائی روکنے اور محکمے کا ریونیو بڑھانے کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت کی
وزیر اعلی نے محکمہ جنگلی حیات کو ماہی پروری کے فروغ کے لئے قابل عمل تجاویز اور ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کو روکنے کے لئے جرمانوں کی موجودہ شرح بڑھایا جائے،
جرمانوں کو اتنا بڑھایا جائے کہ یہ رقم کاٹے گئے لکڑی کی قیمت سے زیادہ ہو،
ٹمبر کی اسمگلنگ پر کڑی نظر رکھنے کے لئے چیک پوسٹوں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں،
اجلاس میں جنگلات کی سائنٹفک منیجمنٹ پر عملدرآمد سے متعلق معاملات پر بھی غوروخوض کیا گیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جنگلات صوبے کا اثاثہ اور آنے والی نسلوں کی امانت ہیں،جنگلات کا تحفظ اور فروغ صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ہے،
موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے تدارک کے لئے صوبے میں جنگلات کے رقبے میں مزید اضافہ کیا جائے گا،

Comments (0)
Add Comment