سی پیک "اورنج لائن میٹرو ریل” نے برانڈز آئیکون آف پاکستان 2023 جیت لیا

 

پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے فریم ورک کے تحت تعمیر ہونے والی اورنج لائن میٹرو ٹرین (او ایل ایم ٹی) لاہور نے میٹرو ریل ٹرانزٹ سسٹم کی کیٹیگری میں "برانڈز آئیکون آف پاکستان 2023” ایوارڈ جیت لیا۔گوادر پرو کے مطابق برانڈز آئیکون آف پاکستان 2023 ان برانڈز میں شامل ہیں جو پاکستانی معاشرے میں صارفین کی ذہنیت میں اپنی کیٹیگریز کی غیر متنازع نمائندگی کر چکے ہیں۔ برانڈز آئیکون آف پاکستان 2023 کے سیگمنٹ کو ان برانڈز کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے جنہوں نے ایک آئیکن آف ایکسیلینس کا درجہ حاصل کیا ہے اور ان کیٹیگریز کو ایک شناخت دی ہے جن سے وہ تعلق رکھتے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین لاہور پہلے ہی برانڈز آف دی ایئر ایوارڈز 2021 میں دو باوقار ایوارڈز جیت چکی ہے۔ اس سروس نے اربن ریل ٹرانزٹ زمرے میں "ایمرجنگ برانڈ آف دی ایئر” اور "سی ای او آف دی ایئر 2021” کے اعلیٰ ترین ایوارڈز حاصل کیے، دونوں برانڈز فاؤنڈیشن کی جانب سے پیش کیے گئے۔او ایل ایم ٹی کے عہدیدار نے گوادر پرو کو بتایا کہ یہ ہمارے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہے کہ ہمیں ایک باوقار ایوارڈ ملا ہے جو اورنج لائن کی پوری ٹیم کے عزم اور لگن کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنی مقامی کمیونٹی کی بہترین انداز میں خدمت کرے گی۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینئر مینجمنٹ کو ان کی قیادت کے ساتھ ساتھ اورنج لائن میٹرو ٹرین لاہور کی پوری ٹیم کو ان کی ان گنت کوششوں اور عزم پر مبارکباد دیتا ہوں جس نے اس اہم سنگ میل تک پہنچنے اور ترقی جاری رکھنے کے قابل بنایا ہے۔گوادر پرو کے مطابق سی پیک کے ابتدائی منصوبے کے طور پر اورنج لائن منصوبہ چائنہ ریلوے گروپ کارپوریشن اور چائنہ نارتھ انڈسٹریز کارپوریشن نے مشترکہ طور پر تعمیر کیا تھا اور اسے 25 اکتوبر 2020 کو صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں آپریشنل کیا گیا، جس سے یہ پاکستان کی پہلی ماس ریپڈ اربن ٹرانزٹ ٹرین سروس بن گئی ۔

Comments (0)
Add Comment