جتنے بیگاڑ پیدا ہو چکے ہیں انہیں اصلاحات کے بغیر درست نہیں کیا جا سکتا’ ہمایوں اختر خان

لاہور:استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر نائب صدر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ جب تک زبوں حالی کا شکار معیشت ترقی نہیں کرے گی عوام کی زندگیوں میں خوشحالی اور آسودگی نہیں آ سکتی ،جتنے بیگاڑ پیدا ہو چکے ہیں انہیں اصلاحات کے بغیر درست نہیں کیا جا سکتا، حلقہ این اے 97 کی ترقی کیلئے جو ممکن ہوا وہ کریں گے ۔ اپنے بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ہم ہرگز مایوس نہیں ،مجھے قوی امید ہے کہ خدا کی ذات ہمیں موقع دے گی اور ہم انتخابی مہم کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کریں گے ۔حلقے کی عوام کی ترقی اور ان کی زندگیوں میں آسانی لانے کے لئے جو کچھ ممکن ہوا وہ کریں گے اور اس کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اصلاحات کیلئے متفق ہونا ہوگا ا س کے بغیر معیشت کی ترقی کا خواب پورا ہونا ممکن نہیں ، ہمیں ہر طرح کی انڈسٹری بالخصوص آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے،برآمدات کو بڑھایا جائے تاکہ زر مبادلہ آنے سے معیشت کی سانسیں بحال ہو سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرا بالواسطہ اور بلاواسطہ حلقے کے لوگوں سے بلا تعطل رابطہ ہے اور ان شااللہ اس میں مزید بہتری لائیں گے ،لوگوں کی غمی خوشی میں شریک ہوں گے اور ان کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے

Comments (0)
Add Comment