مالی خواندگی بہتر بنانے کے لئے چند اقدامات

تحریر: حمیرا الیاس
مالی خودمختاری ہر خاتون کی خواہش ہے لیکن کیا وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوپاتی ہیں تو اس کا سادہ سا جواب ہے اکثریت اس میں ناکام ہوجاتی ہے جس کی سب سے بڑی مالی خواندگی کا نہ ہونا اور ہمارے معاشرے کی فرسودہ سوچ ہے جس میں خواتین کو کمتر سمجھنا سرفہرست ہے۔
مالی خواندگی وہ صلاحیت جو افراد کو پیسے سے متعلق معلومات کے حصول اور پراعتماد فیصلے کرنے میں بااختیار کرتی ہے۔ اگرچہ حالیہ برسوں میں اس میں پیشرفت ہوئی ہے تاہم جب مالی خواندگی کی بات کی جائے تو اب بھی اس میں صنفی اعتبار سے کافی فرق پایا جاتا ہے۔ خواتین کو مالی معلومات کے ساتھ بااختیار بنانے سے نہ صرف ان کی معاشی خوشحالی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ مجموعی طور پر معاشرہ بھی ترقی کرتا ہے۔
آج کے مضمون میں ان چند اقدامات پر بات کریں گے جو خواتین کی مالی خواندگی بہتر بناسکتی ہیں۔
تعلیمی اقدامات
اہداف پر مبنی تعیلمی اقدامات خواتین میں مالی خواندگی کی شرح بہتر بنانے کے بنیادی طریقوں میں سے ایک ہے۔ اسکول، کمیونٹی سینٹرز اور آن لائن پلیٹ فارم بنیادی مالیاتی تصورات پر مرکوز ورکشاپس اور کورسز کرائے جاسکتے ہیں ۔ یہ پروگرام بجٹ، بچت، سرمایہ کاری اور ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی جیسے موضوعات کا احاطہ کرتے ہوں اور مواد حقیقی زندگی کے منظرنامے کے مطابق تیار کیا گیا ہو۔
ابتدائی عمر سے مالی تعلیم کا فروغ
پیسے کی اچھی عادات پیدا کرنے کے لئے کم عمری سے مالی تعلیم شروع کریں۔ نوجوان لڑکیوں کو بجٹ سازی، بچت اور مالی اہداف کے تعین کی بنیادی باتیں سمجھنے کی ترغیب دینا زندگی بھر کی مالی بااختیاری کی بنیاد ہوتی ہے۔ اس ضمن میں والدین اور اساتذہ دونوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
آن لائن کورسز اور ورکشاپس
خواتین میں مالی خواندگی بڑھانے کے لئے قابل رسائی اور آسان وسائل فراہم کرنے کے لئے انٹرنیٹ کی طاقت کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آن لائن پلیٹ فارم، ویبینار اور ورکشاپس اور سیکھنے کے لچکدار مواقع ان کی معاونت کرسکتے ہیں۔ دلچسپ اور انٹرایکٹو مواد تخلیق کرنے میں مالیاتی ماہرین اور تنظیموں کا تعاون خواتین کو درپیش مخصوص مالی چیلنجز حل کرسکتا ہے۔
رہنما پروگرام
رہنما پروگرام کا انعقاد اس ضمن میں معاون ثابت ہوتا ہے یہ رہنمائی مالیات کے شعبے تجربہ کار خواتین فراہم کرسکتی ہیں یہ سرپرستی تعلقات قابل قدر بصیرت، نیٹ ورکنگ کے مواقع اور خواتین کو سوالات پوچھنے اور اپنے مالی خدشات بارے مشورہ لینے کے لئے ایک سازگار ماحول فراہم کرسکتے ہیں۔ مالیاتی شعبے کی کامیاب خواتین سے کافی مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔
کام کی جگہ مالی خواندگی فراہمی
خواتین کی بڑی تعداد مختلف جگہوں پر کام کرتی ہیں جہاں آجر مالی بہبود کے پروگراموں کا انعقاد کرکے مالی خواندگی بہتر بناسکتے ہیں۔ ان پروگراموں میں سیمینار ، ورکشاپس اور دیگر تقریبات شامل ہیں جن میں سرمایہ کاری کی حکمت عملی اور ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی جیسے موضوعات کا احاطہ کیا جاسکتا ہے۔
منفرد مالیاتی چیلنجز سے نمٹنا
خواتین کو مردوں کی نسبت کچھ انوکھے مالی چیلنجز بھی درپیش ہوتے ہیں جنہیں شناخت کرنا اور ان سے نمٹنا ضروری ہے کیونکہ ان چیلنجز کا خواتین کو اپنی پوری زندگی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس میں صنفی تنخواہ کا فرق، دیکھ بھال کے لئے کیریئر میں وقفہ اور طویل عمری جیسے مسائل شامل ہیں جن سے نمٹنے کے لئے مالی تعلیم ضروری ہے۔۔
سرمایہ کاری اور کاروبار کی حوصلہ افزائی
خواتین میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے شعور کو فروغ دینا ضروری ہے خواتین کو سٹاک اور دیگر مالیاتی شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب انہیں وقت کے ساتھ ساتھ دولت پیدا کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔ اس کے علاوہ وسائل اور رہنمائی فراہم کرکے خواتین کو کاروبار کی سمت راغب کرنا بھی انہیں بااختیار بناسکتا ہے۔
حرف آخر
خواتین کی مالی خواندگی بہتر بنانا صنفی مساوات اور معاشی خودمختاری کے حصول کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ اہداف پر مبنی تعلیمی کرکے اقدامات، آن لائن وسائل سے فائدہ اٹھا کر، رہنمائی مہیا کرکے اور منفرد چیلنجز سے نمٹ کر ہم مالی طور پر زیادہ خواندہ اور بااختیارخواتین کی آبادی تشکیل دے سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف خواتین بلکہ پورے معاشرے کو مجموعی طورپرفائدہ پہنچے گا ۔
نوٹ: کالم نگار ماہر تعلیم ، لائف مینٹور ، جے ایم ایچ اے کنسلٹینسی (پرائیوٹ) لمیٹڈ کی ڈائریکٹر ایڈمن و ایچ آر کے علاوہ رابطہ ہولڈنگ (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، رابطہ میڈیا سروسز (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور رابطہ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بھی ہیں۔
جے ایم ایچ اے کنسلٹنسی پرائیوٹ لمیٹڈ اس وقت سٹاک مارکیٹ میں سہولت فراہم کررہا ہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں اکاونٹ کھلوانے لیکر چلانے اور اسے سکھانے کی خدمات ہم مہیا کررہے ہیں جس سے آپ فائدہ اٹھاکر مالی خودمختاری کا خواب پورا کرسکتی ہیں۔ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لئے ایک بار مشورہ ضرور کریں۔
معلومات اور اکاونٹ کھلوانے کے لئے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
https://wa.me/message/PRWU57KROEJVH1

Comments (0)
Add Comment