صدر کیلئے زرداری بہترین چوائس ، اچکزئی سیاسی استحکام کی خاطر دستبردار ہو جائیں ہیں ، ترجمان ق لیگ

 

پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ ملک میں بے یقینی کی فضا کے خاتمے،سیاسی استحکام کے لیے آصف علی زرداری کو بلامقابلہ منتخب ہونے کا موقع دیا جائے، محمود اچکزئی ریاست میں سیاسی استحکام کی خاطر مقابلے سے دستبردار ہو حائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہونے مصطفیٰ ملک نے کہا کہ آصف زرداری بطورصدر ماضی میں سب کو ساتھ لے کر چلے، انہوں نے پارلیمنٹ کو اختیارات دیے، اس لیے صدر کے لیے آصف زرداری سے بہترکوئی چوائس نہیں ہوسکتی الیکٹرول کالج کے تحت آصف زرداری کی ویسے بھی جیت یقینی ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات پیپلز پارٹی کے قائدین نے مسلم لیگ کے سنئیر نائب صدر چوہدری سالک حسین سے ملاقات کی،جس میں پیپلز پارٹی کو مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی گئی،مصطفیٰ ملک نے کہا کہ آصف علی زرداری نے ہمیشہ چوہدری شجاعت حسین کو سیاسی بصیرت کو سراہا دونوں قائدین میں بہت احترام کا رشتہ موحود ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سربراہ مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین سیاسی جماعتوں کے درمیان ” میثاق معیشت ” کے خواں ہیں،صدر آصف زرادری کے انتخاب سے اس خواہش کو تقویت ملے گی چوہدری شجاعت ملک میں سیاسی استحکام کے لیے بہت زیادہ پرامید ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment