سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے نازک حالات کا ادراک ہونا چاہیے ، ہمایوں اختر خان

فیصل آباد/تاندلیانوالہ:استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر نائب صدر و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ادراک ہونا چاہیے کہ پاکستان اس وقت نازک حالات سے گزر رہا ہے ،ذاتی ،سیاسی مفادات اور اناء کو پس پشت نہ ڈالا گیاتو حالات مزید ابتر ہو جائیں گے ، حلقے کی تعمیر وترقی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ اپنے بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ہمیشہ مثبت اور تعمیری سیاست کی ہے اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے ، حلقہ این اے 97کے دیرینہ مسائل سے آگاہ ہوں ، ان شا اللہ اپنی استعداد سے بڑھ کر کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی حیثیت میں بھی رابطے شروع کر دئیے ہیں حلقے کی تعمیر و ترقی کے لئے بڑے منصوبوں کا بھی آغاز ہوگا جس سے عوام کی زندگیوں میں واضح تبدیلی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں حلقے کی عوام نے جس عزت و احترام اور محبت سے نوازا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے اورانتخابات کے بعد حلقے کے لوگوں سے مسلسل رابطہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقے میں مرکزی دفتر قائم کر دیا گیا ہے اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں میں آسودگی لانے کی بھرپور کوششیں کی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment