سوات میں ڈی واٹسن سپرسٹور کا افتتاح علاقے میں روزگار کے نئے مواقع پید اکرے گا۔ ظفر بختاوری
اسلام آباد (اپنا وطن ) ملاکنڈ ڈویژن کے کمشنر ثاقب رضا اسلم نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں ڈی واٹسن گروپ کا کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں ڈی واٹسن سپر سٹور کا افتتاح علاقے کے عوام کیلئے بہت خوش آئندہ ہے کیونکہ اس سے صارفین کو ایک سازگار ماحول میں خریداری کا موقع فراہم ہو گا اور علاقے کے عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں ڈی واٹسن سپر سٹور کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ثاقب رضا اسلم نے کہا کہ سوات پورے ملک میں سب سے فرینڈلی تجارتی مرکز ہے اور یہاں کے لوگ سیاحوں کے ساتھ مثالی برتائو کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی واٹسن کے قیام سے جہاں سوات کے عوام کو معیاری سہولتیں فراہم ہوں گی وہاں سوات آنے والے سیاحوں کو ایک معیاری شاپنگ سنٹر کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مالا کنڈ ڈویژن کی تمام انتظامیہ ہمیشہ سرمایہ کاروں کو خوشگوار ماحول فراہم کرنے میں پیش پیش ہوتی ہے اور ڈی واٹسن کو بھی مالا کنڈ ڈویژن کی انتظامیہ اور تاجربرادی کا بھرپور تعاون حاصل ہو گا۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری اپنے خطاب میں کہا کہ ریٹیل سیکٹر زراعت اور مینوفیکچرنگ کے بعد معیشت کا تیسرا سب سے بڑا شعبہ ہے جس کا ملک کے جی ڈی پی میں 20 فیصد حصہ ہے اور لاکھوں افراد کو یہ شعبہ روزگار فراہم کرتا ہے۔ تاہم دیگر کاروباری اداروں کی طرح ریٹیل شعبہ بھی اس وقت متعدد مشکلات سے دوچار ہے لہذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ آنے والی حکومت ملک میں ریٹیل شعبے کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دے جس سے کاروبار سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا اور معیشت جلد بحال ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بہتر انفراسٹرکچر کی کمی، پیچیدہ ریگولیٹری مسائل، معاشی اتار چڑھاؤ اور غیر مستحکم ماحول ریٹیل سیکٹر کے لیے بڑے چیلنجز ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ آنے والی حکومت ریٹیل سیکٹر کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے جس سے انٹریپرینوز کلچر کی حوصلہ افزائی ہو گی اور ملک میں بہت سے نئے کاروباری ادارے قائم ہونے سے بے روزگاری و غربت میں کمی واقع ہو گی اور معیشت بہتر ترقی کرے گی۔
آئی سی سی آئی کے سابق صدر اور ڈی واٹسن گروپ کے چیئرمین ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈی واٹسن پہلے ہی اسلام آباد اور پنجاب میں اپنے اسٹورز کا چین چلا رہا ہے اور سوات میں ڈی واٹسن سپر اسٹور کا افتتاح اس کی ترقی اور توسیع کے سفر کی جانب ایک اور بڑا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی واٹسن اپنے صارفین کو معیاری اشیائ فراہم کر رہا ہے اور امید ظاہر کی کہ سوات میں اس کے کھلنے نہ صرف لوگوں کا روزگار ملے گا بلکہ علاقے کے صارفین کو ایک پرکشش ماحول میں خریداری کرنے کا خوشگوار تجربہ حاصل ہو گا۔
مالا کنڈ ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا کہ ڈی واٹسن کا قیام سوات کے عوام کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے اور وہ ان کی کامیابی کیلئے ہمیشہ اپنا تعاون فراہم کریں گے۔
چکوال چیمبر آف کامرس کے صدر اور ڈی واٹسن سپر سٹور سوات کے میزبان وقار بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ صارفین کو خریداری کیلئے بہتر سے بہترماحول فراہم کرنا ان کے کاروبار کی اہم ترجیح ہے اور کہا کہ سوات میں ان کے سپر سٹور کا افتتاح علاقے کے عوام کیلئے ایک بہترین تحفہ ثابت ہو گا۔
چیمبر کے سینئر نائب صدر فاد وحید، گروپ لیڈر خالد اقبال ملک، سوات چیمبر آف کامرس کے گروپ لیڈر اور سابق صدر احمد خان، مالاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، آل سوات ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر زاہد خان، آئی سی سی آئی کے سابق صدر زاہد مقبول، ، خواجہ عارف اور دیگر نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سوات میں سپر سٹور کھولنے پر ڈی واٹسن گروپ کو مبارک باد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سوات چیمبر کے صدر راحت علی خان، سابق صدور احمد خان، عدنان علی ، یوسف علی خان،ایف پی سی سی آئی کے کوآرڈینٹر برائے خیبر پختونخواہ اکبر خان، بختی کرم، خالد خان، علی محمد، علی شیر میاں، محمد عثمان، راجہ محمد امتیاز، امیر حمزہ، خالد چوہدری، اسد عزیز، محبوب احمد خان، عرفان چوہدری، راجہ فیاض گل، زاہد قریشی، ناصر چوہدری، سیف الرحمان خان، بابر چوہدری، یوسف راجپوت، ظریف احمد خان، ندیم ملک اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ .