ملک میں صدارتی الیکشن 9 مارچ کو کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان کے انتخابات کا شیڈول تیار کر لیا
پاکستان میں صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
الیکشن کمیشن 9 مارچ کو ہونے والے صدارتی الیکشن کے حوالے سے باقاعدہ شیڈول بھی جاری کرے گا۔

خیال رہے کہ صدر عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی ہے تاہم ملک میں نگران سیٹ اپ ہونے کی وجہ سے عارف علوی صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور آئین کے مطابق الیکشن ہونے کے ایک ماہ تک صدر اپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment