بیجنگ : لفظوں سے بننے والی چین کی پہلی اے آئی اینیمیشن سیریز ” قدیم نظموں کی لہریں ” کی لانچ اور چائنا میڈیا گروپ کے اے آئی اسٹوڈیو کا افتتاح ہوا ۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ سمیت چائنا میڈیا گروپ، چین کی وزارت تعلیم اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے متعلقہ محکموں کے سربراہان، شن حوا یونیورسٹی، پیکنگ یونیورسٹی، شنگھائی جیاؤ تھونگ یونیورسٹی، پیپلز ایجوکیشن پریس اور شنگھائی آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیبارٹری کے متعلقہ محکموں کے ذمہ دار ان کے ساتھ ساتھ ہواوے، آئی ایف ایل آئی ٹی ای کے، زیپو اے آئی اور دیگر کاروباری اداروں کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔
چائنا میڈیا گروپ کے ٹی وی چینل سی سی ٹی وی ون کی جانب سےتخلیق کردہ اینیمیشن سیریز ” قدیم نظموں کی لہریں ” چین کی خود ساختہ اے آئی جی سی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کردہ کارٹونز کی پہلی سیریز ہے۔ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چین کے قومی درسی کتب میں موجود نظموں کو خوبصورت چینی روایتی پینٹنگ کے انداز کے کارٹونز میں تبدیل کیا گیا ہے۔ اے آئی جی سی بنیادی ٹیکنالوجی اور جدید ایپلی کیشنز کی تحقیق اور ترقی کو تیز کرنے کے لئے ، چائنا میڈیا گروپ کے آرٹیفشل انٹیلیجنس اسٹوڈیو کا باضابطہ افتتاح کیا گیا ۔ اسٹوڈیو سی ایم جی کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن اور نئے میڈیا پلیٹ فارمز کے وسائل کو ضم کرے گا تاکہ آڈیو ویژول پروگراموں کی جدید تخلیق کے لئے ایک بڑا پلیٹ فارم تیار کیا جاسکے۔