لندن: پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی نے پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فرخ خان کو دوبادہ رکن قومی اسمبلی، سلمیٰ ہاشمی اور تاشفین صفدر کو رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں سید رضوان ہاشمی نے یو۔کے کی تمام ٹیم کی طرف سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نئی منتخب ہونے والی خواتین کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلی میں ایک بار پھر سے نمائندگی خوش ائند ہے اور ہم الله کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں پھر سے عوامی خدمت کے لئے چُنا۔ سید رضوان ہاشمی نے کہا کہ ہماری خواتین ممبران ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ہمیں اُن پہ فخر ہے۔