پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کو اغوا کر لیا گیا

ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میںآزاد حیثیت سےمنتخب ایم این اےمحمد اسلم گھمن ڈرائیورسمیت لاپتا ہوگئے۔
محمد اسلم گھمن کےبھتیجے جمال ناصرایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا کہ محمد اسلم گھمن3بجے لاہور سےسمبڑیال کیلئے روانہ ہوئے، تاہم 8گھنٹےسےکوئی رابطہ نہیں ہوا۔یاد رہے کہ اسلم گھمن این اے74سیالکوٹ سےآزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے الزام عائد کیا ہے کہ سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کے نو منتخب ایم این اے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسلم گھمن کواغوا کرلیا گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرپوسٹ میں پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے الزام عائد کیا کہ سیالکوٹ سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نو منتخب رکن قومی اسمبلی بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسلم گھمن کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔
انھوں نے الزام عائد کیا کہ اسلم گھمن پر یہ دباؤ ڈالا جا رہا تھا کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہو جائیں۔
عمر ایوب نےمزید لکھا کہ دھاندلی کے عمل اورجبری گمشدگیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
عمر ایوب خان نے اس مبینہ دھاندلی کے عمل اور جبری لاپتہ کیے جانے کی مذمت کی ہے۔

Comments (0)
Add Comment