اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک بھی نتیجہ الیکشن کمیشن اپنی مرضی سے دینے کے قابل نہیں ، ہمارا الیکشن کمیشن مکمل طور پر یرغمال ہوچکا ہے یہ الیکشن نہیں بہت بڑا فراڈ تھا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کے نتائج ایسے ہی بنانے ہیں تو وہ لوگ ہی مرضی کے لوگ اسمبلی میں بلائیں۔ ہم تو کہیں گے کہ خدا کرے یہ حکومت اور پارلیمان نہ چلے۔ عوام کا جو تقاضہ ہے اس کے مطابق ہی جمہوریت چلنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کیاطریقہ ہے کہ لوگوں سے پیسے لے کرمرضی کے لوگ لے آئیں۔ عالمی برادری کہہ رہی ہے کہ الیکشن پر ہمیں تحفظات ہیں۔ مجھے آئی ایم ایف سے کوئی سروکار نہیں ہے۔
مولانافضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کے دوران میں پُرسکون رہا، کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیا۔ انتظار کیا مجلس عاملہ کی رائے کے مطابق ہی بیان جاری کرونگا۔ آج جو بیان جاری کیا گیا ہے مجلس عاملہ کی ہدایت پر جاری کیا ہے۔
پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا، ن لیگ کو پنجاب اور پی پی کو سندھ دے دیں۔ الیکشن کیوں کراتے ہیں، پیسہ کیوں ضائع کرتے ہیں پہلے ہی طے کرلیں۔ کے پی میں جہاں تک جاسکے ہیں الیکشن مہم چلانےکی کوشش کی۔