اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے گھر سیاسی بیٹھک، وزیراعظم کی نامزدگی پر ق لیگ کی پالیسی منظر عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے ملکی مفادات اور معاشی استحکام کو مقدم رکھنے کی دو نکاتی پالیسی پر سیاسی اکٹھ کیا،
ق لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک کے مطابق ہمارے دو نکاتی پالیسی پر پوری سیاسی قیادت کا اتفاق خوش آئند ہے، چودھری شجاعت حسین کے گھر وزیر اعظم کی نامزدگی اعزاز ہے ۔
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کے گھرانے کو عزت دینے پر سیاسی قیادت کے مشکور ہیں ،آصف زرداری،شہاز شریف،خالد مقبول،علیم خان، صادق سنجرانی نے چوھدری شجاعت حسین کو جو عزت دی ادھار رہے گی
انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملکی مفاد میں ذاتی مفادات کو پس پشت ڈالا جائے ،چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا ہم سب کا ایجنڈا ” معاشی استحکام ” ہونا چاہیے ،مسلم لیگ ق نئی حکومت کی غیر مشروط حمایت کرے گی ۔