دبئی (نیوزڈیسک)آئی ایل ٹی 20 سیزن کا پہلا مرحلے سنسنی خیز مقابلے سے بھرپور تھا تاہم 10 ایسے واقعات تھے جنہیں بہترین لمحات میں شامل کیا جاسکتا ۔
دبئی کیپٹلز کو پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے دو گیندوں پر چھکا درکار تھا۔ فائنل ڈلیوری پر چھ رنز کی ضرورت تھی اس موقع پر سکندررضا نے چھکا مار کر ٹیم کو فتح دلائی اور اگلے مرحلے میں بھی جگہ بنائی ۔ پاکستانی کھلاڑی اعظم خان کو تیز ترین ففٹی بنانے کا اعزاز حاصل ہوا انہوں نے پانچ چوکے اور چار چھکے کی مدد سے صرف 18 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
تیسرا لمحہ بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کی سٹیڈیم موجودگی تھی جس سے ان کی ٹیم کے حوصلے بڑھے۔ ٹورنامنٹ کے 24 ویں میچ میں اولیور سٹون نے دبئی کیپٹلز کی جانب سے ڈیبیو کیا۔
پاکستان شاہین شاہ آفریدی نے 12 گیندوں پر 17 رنز کا ناقابل شکست اننگر کھیلی جو ٹورنامنٹ کی ایک یادگار اننگز تھی۔ آئی ایل ٹی میں ایک آل گرلز میچ بھی منعقد کیا گیا جس سے ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو بین الاقوامی اسٹیڈیم کا احساس اور اپنے پسندیدہ ستاروں کے ساتھ کھیلنے اور ملنے کا موقع ملا۔ٹورنامنٹ میں مختلف کارنیوال کے ذریعے شائقین کرکٹ کو تفریح بھی مہیا کی گئی ۔