اقتدار جلد عوام کے منتخب نمائندوں کو منتقل ہوگا، نگران وزیراعظم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وزیراعظم انوارالحق نے کہا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندوں کو جلد اقتدار منتقل ہوگا۔ غیر معمولی حالات کے باوجود بھی الیکشن کا انعقاد بڑی کامیابی ہے، انتخابات کے دوران بین الاقوامی مبصرین بھی موجود رہے۔ چیلنجز کے باوجود جمہوری تسلسل خوش آئند ہے، انتخابات کے کامیاب انعقاد پر سیکیورٹی اداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پرامن احتجاج سیاسی کارکنوں کا حق ہے، انارکی پھیلانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے، پرامن احتجاج ماضی میں بھی ہوئے، یہ جمہوریت کا حصہ ہیں لیکن فسادیوں کو قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے گا۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ 2018 میں بھی لوگ کہتے تھے کہ مینڈیٹ نہیں دیا تو پاکستان بنگلہ دیش بن جائیگا، یہ سیاسی نعرے ہیں، ایسی بے ہودگی کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ 24 سے 36 گھنٹے میں انتخابی نتائج مرتب کر لیے گئے تھے جبکہ 2018 میں انتخابی نتائج 66 گھنٹے میں مکمل ہوئے تھے۔

Comments (0)
Add Comment