چودھری شجاعت اور نواز شریف کی ملاقات اسلام آباد میں ہوگی

گجرات ( نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے قائدین کی ملاقات موخر ہوگئی، چودھری شافع حسین کے مطابق نواز شریف اور شجاعت حسین کے درمیان ملاقات اب اسلام آباد میں ہوگی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی قیادت میں لیگی وفد نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کرنا تھی، جس میں حکومت سازی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا، تاہم اب یہ ملاقات موخر کردی گئی ہے۔چودھری شافع حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات اب اسلام آباد میں ہوگی، چودھری شجاعت کل اسلام آباد جائیں گے۔

Comments (0)
Add Comment