دبئی کیپیٹلز نے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ایم آئی ایمریٹس کو 19 رنز سے شکست دیکر آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 میں ٹورنامنٹ میں اپنی 5 ویں فتح حاصل کی۔
اس نتیجے کے بعد ڈیزرٹ وائپرز اب پلے آف میں جگہ بنانے کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں جبکہ دبئی کیپیٹلز نے ایم آئی ایمریٹس، گلف جائنٹس اور ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے ساتھ اگلے مرحلے میں جانے کے لئے اچھی پوزیشن میں آگئی ہے۔
تاہم ان کی قسمت کا انحصار 30 ویں میچ پر ہے جس میں شارجہ واریئرز کا مقابلہ ڈیزرٹ وائپرز سے ہوگا۔
دبئی کیپیٹلز کی ٹیم بلے بازی میں اوسط درجے کی رہی جبکہ میکس ہولڈن نے صرف 33 گیندوں پر 51 رنز بنائے اور ٹام بینٹن نے 37 رنز بنائے۔ دبئی کیپیٹلز کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ ان کے اسپنرز نے جنہوں ایمریٹس کو رنز بنانے سے روکے رکھا۔
حیدر علی نے 16 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں اور ظاہر خان نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ سکندر رضا نے صرف 23 رنز دیکر ایک وکٹ لی۔
دوسری جانب ایم آئی ایمریٹس کے بولنگ اسکواڈ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی قیادت ڈین موسلے (2/22) اور وجے کانت ویاسکانت (2/23) نے کی۔ آندرے فلیچر نے 45 رنز کی دلیرانہ اننگز کھیلی لیکن سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔