سیالکوٹ کی با شعورعوام نے مجھے متواتر ساتویں مرتبہ اپنی نمائندگی کے لیے منتخب کيا،خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ این اے71 کی عظیم عوام کا شکریہ کہ آپ نے مجھے انتخابات 2024میں پر خلوص محبت، قوی اعتماد اور پر جوش حمایت سے نوازا۔ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ سیالکوٹ کی با شعورعوام نے مجھے متواتر ساتویں مرتبہ اپنی نمائندگی کے لیے منتخب کيا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے اپنے حلقے کے مسائل کا شدید احساس ہے ،انشاء اللہ شہر کے تمام طبقات کے تعاون کی ضرورت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میری ترجیحات میں نوجوان نسل اور خواتین کے لئے سیالکوٹ میں اعلیٰ تعلیم اور روزگار مواقع سر فہرست ہیں۔ ایکپپو رٹرز و تاجر حضرات ہمارے شہر کا اثاثہ ھیں۔ انکی خدمت انشاء اللہ پوری کمٹمنٹ سے ہو گی۔ مجھے آپکی دعاؤں کی ہمیشہ ضرورت رہے گی۔ اللہ ھمارا حامی ناصر ھو۔ آمین ۔پاکستان زندہ باد

 

Comments (0)
Add Comment