این اے 71 سے خواجہ آصف کامیاب، ریحانہ ڈار کو شکست

سیالکوٹ(نیوزڈیسک)غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 71 سے مسلم لیگ (ن )کے خواجہ آصف کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے 1لاکھ 18 ہزار 566 ووٹ حاصل کئے، ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ریحانہ ڈار ایک لاکھ 2 سو 72 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔
واضح رہے کہ دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment