اقوام متحدہ کے حکام سمیت متعدد ممالک کے نمائندوں کی چینی عوام کو جشن بہار کے تہوار کی مبارکباد

بیجنگ (نیوزڈیسک)چین کے نئے قمری سال ڈریگن کے جشن بہار کے تہوار کی آمد کے ساتھ ہی اقوام متحدہ کے حکام اور اقوام متحدہ میں متعدد ممالک کے مستقل نمائندوں نے چائنا میڈیا گروپ کے ذریعے چینی عوام کو تہوار کی مبارک بادبھیجی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل میگوئل موراٹینوس نے چینی عوام، چینی رہنماؤں، ایشیا بھر کے لوگوں اور دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی مخلصانہ دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کو چین کی شراکت اور حمایت کی ضرورت ہے۔چین ایک حیرت انگیز ملک، ایک حیرت انگیز تہذیب اور تعاون پر مبنی شراکت دار ہے۔
اقوام متحدہ میں نکاراگوا کے مستقل نمائندے کاسٹیلو نے کہا کہ ہم شاندار چینی عوام اور چینی رہنماؤں کو جشن بہار کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہر کوئی ترقی پائے اور صحت مند ر ہے۔ نیا سال مبارک ہو!
اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ رعنا نسیبہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں چین اورجشن بہار کا تہوار منانے والے تمام لوگوں کو تعطیلات کی مبارکباد دینا چاہتی ہوں اور متحدہ عرب امارات نئے سال بشمول اقوام متحدہ میں چین کے ساتھ اپنے مضبوط تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا منتظر ہے۔تہوار مبارک ہو!
اقوام متحدہ میں سوئٹزرلینڈ کے مستقل نمائندے بیلی وِل نے کہا کہ میں ہر ایک کے لیے ہم آہنگی والی زندگی، اچھی صحت، خوشی اور خوشحالی کی دعا کرتا ہوں اور سب کو ڈریگن کا نیا سال مبارک ہو!

Comments (0)
Add Comment