بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کےصدر مملکت شی جن پھنگ نے الہام حیدر اوغلو علییف کو جمہوریہ آذربائیجان کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دینے کے لیے پیغام بھیجا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور آذربائیجان کے تعلقات نے صحت مند اور مستحکم ترقی کی رفتار کو ظاہر کیا ہے، دونوں فریقوں نے اعلیٰ سطح کا سیاسی باہمی اعتماد قائم کیا ہے، "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں تعاون کو مضبوطی سے فروغ دیا ہے، اور بین الاقوامی معاملات میں قریبی ہم آہنگی برقرار رکھی ہے۔ میں چین اور آذربائیجان کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو نئی سطح پر لے جانے کے لیے صدر علییف کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔