چین کی نئی پیداوری صلاحیت نے   سماجی سطح پرایک تحریک کو جنم دے دیا، چینی میڈیا

 

 

بیجنگ ()

چین میں حال ہی میں ایک لفظ مقبول عام ہوا ہے وہ ہے  نئی پیداواری صلاحیت ۔ چینی میڈ یا کے مطا بق گزشتہ برس ستمبر  میں، چین کے صدر شی جن پھنگ نے پہلی بار شمال مشرقی چین میں ایک معائنہ کے دوران یہ  اصطلاح  وضع کی تھی ،  جس نے سماجی سطح پرایک تحریک کو جنم دیا۔

نئی پیداوار ی  صلاحیت ، ہائی ٹیک، اعلی کارکردگی، اور اعلیٰ معیاری ترقی پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔اس  کے فروغ کا کلیدی مقصد تکنیکی جدت طرازی کو بنیادی محرک کے طور پر استعمال کرنا ہے، اور صنعتی ترقی پر بروقت اختراعی نتائج کا اطلاق کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے شی جن پھنگ نے  تجویز کی ہے  کہ  روایتی صنعتوں کو تبدیل اور اپ گریڈ کریں۔ نئی ابھرتی ہوئی صنعتوں کی کاشت اور توسیع کریں اور  مستقبل کی صنعتیں لگائیں اور ان کو فروغ دیں۔

نئی پیداواری صلاحیت  کو فروغ دینے سے نامعلوم مسائل کے حل میں بین الاقوامی تعاون پر بہت بڑا اثر پڑے گا۔ جیسا کہ شی جن پھنگ نے کہا، مشترکہ ترقی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے بنی نوع انسان کو پہلے سے کہیں زیادہ بین الاقوامی تعاون اور کھلے اشتراک کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی ملک ایک الگ اختراعی مرکز نہیں بن سکتا اور نہ ہی جدت کے ثمرات سے لطف اندوز ہو سکتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment