اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو سی این این ٹی وی چینل پر نشر

اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو سی این این ٹی وی چینل پر نشر

چائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو سی این این کے شمالی امریکی مقامی چینل، بین الاقوامی شمالی امریکی چینل، بین الاقوامی یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ چینل اور بین الاقوامی ایشیا پیسیفک چینل پر نشر کی جا رہی ہے۔ پہلے ہی دن اسے 43 ملین سے زیادہ لوگوں نے دیکھا۔

خیال رہے کہ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو 18 فروری تک سی این این کے متعدد ٹی وی چینلز پر نشر ہوتی رہے گی جسے تقریبا 40 کروڑ غیر ملکی ناظرین دیکھیں گے۔ اس کے علاوہ، 7 فروری سے سی این این اور اس کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی "اسپرنگ فیسٹیول گالا اور چینی نئے سال کے ثقافتی زون” کا افتتاح ہو گا تاکہ روایتی چینی نئے سال کی ثقافت کو مختلف جہتوں سے غیر ملکی مین اسٹریم ناظرین تک پہنچایا جاسکے

Comments (0)
Add Comment