دبئی (04 فروری 2024) دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے 19 ویں میچ میں پاکستانی اسٹار اعظم خان نے صرف 18 گیندوں پر ڈیزرٹ وائپرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کی۔
اعظم خان 20 گیندوں پر 50 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ان کے سکور میں پانچ چوکے اور چار چھکے شامل تھے انہوں نے اپنے کپتان کولن منرو کے ساتھ ملکر 36 گیندوں پر چھ چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح دلادی ۔ اس فتح سے وائپرز کو پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر جانے میں مدد ملی جبکہ دفاعی چیمپیئن جائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے چلی گئی ہے۔
اعظم خان نے جس آسانی سے چھکے لگائے اور غیر روایتی شاٹس پر چوکے لگائے اس نے شائقین کی بڑی تعداد کو محظوظ کیا اور وائپرز 16.5 اوور میں مطلوبہ 161 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔
گلف جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ جس میں کرس لین کے 31، جارڈن کوکس کے 26 اور شمرون ہیٹمائر کے 23 گیندوں پر 5 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 40 رنز شامل تھے۔ محمد عامر نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 34 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
تیزرفتار نصف سینچری پر اعظم خان کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا