شام ،عراق پر امریکی حملہ،اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا تمام فریقوں سے کشیدہ صورتحال کو مثر طریقے سے کم کرنے پر زور

نیویارک(نیوزڈیسک)شام اور عراق پر امریکہ کے حملوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان ڈیجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کو مثر طریقے سے کم کریں۔
ڈیجارک نے کہا کہ گوتریس کو صورتحال میں مزید اضافے پر تشویش ہے۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں اور پہلے سے ہی اس غیر مستحکم خطے میں وسیع تر تنازعے کے معاشی اور انسانی نتائج پر غور کریں۔
اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روس کی درخواست پر شام اور ایران پر امریکی حملے کے حوالے سے 5 تاریخ کی سہ پہر 4 بجے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment