چلی کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی،40افراد ،200سے لاپتہ

چلی کے صدرگیبریل بورک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 46 افراد ہلاک اور 200 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محتاط اعداد و شمار کے مطابق آنے والے گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ جاری رہ سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 3 فروری کو چلی کی وزیر داخلہ کیرولینا توجا نے اعلان کیا کہ 2 تاریخ کو والپاریسو کے جنگلات میں اچانک لگنے والی آگ پر فوری ردعمل کے لیے دو متاثرہ صوبوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کرنے کے علاوہ چار متاثرہ شہروں میں کرفیو پالیسی نافذ کی جائے گی، جو آگ کے مرکز کے آس پاس واقع ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق ولپاریسو میں لگنے والی آگ چلی کے جنگلات میں لگنے والی بدترین آگ میں سے ایک ہے۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق چلی بھر میں اب تک آگ لگنے کے 92 واقعات پیش آچکے ہیں جن کا رقبہ 31 ہزار ہیکٹر ز پر محیط ہے۔

Comments (0)
Add Comment