بیجنگ (نیوزڈیسک)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے "زراعت، دیہی علاقوں اور کسانوں” کے کام کی رہنمائی کے لیے 12 ویں مرکزی کمیٹی کی دستاویز نمبر 1 جاری کی گئی، جس میں مثر طریقے سے دیہی علاقوں کے جامع احیا کو فروغ دینے کا ایک "روڈ میپ” پیش کیا گیا۔
اس دستاویز کا عنوان ہے "سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے "ہزار دیہاتوں کو ماڈل ولیج بنانا اور دس ہزار دیہاتوں کی تزئین و آرائش کرنا” کے تجربے کو سیکھنے اور لاگو کرنے اور مثر طریقے سے دیہی علاقوں کے جامع احیا کو فروغ دینے کی رائے”۔ مکمل متن کے چھ حصے ہیں: قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ، اس بات کو یقینی بنانا کہ بڑے پیمانے پر غربت کی طرف واپسی نہ ہو، دیہی صنعتوں کی ترقی کی سطح کو بہتر بنانا، دیہی تعمیرات کی سطح کو بہتر بنانا، دیہی حکمرانی کی سطح کو بہتر بنانا،زراعت، دیہی علاقوں اور کسانوں کے کام پر پارٹی کی مجموعی قیادت کو مضبوط بنانا۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ چینی طرز کی جدید کاری کو فروغ دینے کے لیے زرعی بنیادوں کو مستحکم کرنا اور جامع دیہی احیا کو فروغ دینا چاہیے۔ "ہزار دیہاتوں کو ماڈل ولیج بنانا اور دس ہزار دیہاتوں کی تزئین و آرائش کرنا” پروجیکٹ کے ترقیاتی تصورات، کام کرنے کے طریقوں اور فروغ کے طریقہ کار کو سیکھا جائے۔جامع دیہی احیا کے فروغ کو نئے عہد اور نئے سفر میں "زراعت، دیہی علاقوں اور کسانوں” کے کام کی مجموعی توجہ کے طور پر لیتے ہوئے،عوام پر مبنی ترقی کے نظریے پر عمل کریں، نئے ترقیاتی تصور کو مکمل ، درست اور جامع طریقے سے نافذ کریں، مقامی حالات کے مطابق اقدامات کو نافذ کریں، درجہ بندی کی پالیسیوں کو نافذ کریں، قدم بہ قدم آگے بڑھیں، اور طویل مدتی نتائج حاصل کریں۔ اپنی کوششوں کو متعدد عملی اقدامات کو پورا کرنے پر مرکوز کریں جو عوام کے لیے قابل رسائی ہوں اور مسلسل خاطر خواہ پیش رفت اور مرحلہ وار نتائج حاصل کریں۔
اس دستاویز میں تجویز دی گئی ہے ہے کہ یہ باٹم لائن ہے کہ قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور یہ کہ غربت کی طرف بڑے پیمانے پر واپسی نہ ہو۔ دیہی صنعتوں کی ترقی کی سطح کو بہتر بنانا ، دیہی تعمیرات کی سطح کو بہتر بنانا، اور دیہی حکمرانی کی سطح کو مضبوط بنانا جاری رکھا جائے۔ سائنس و ٹیکنالوجی اور اصلاحات اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے اقدامات کو مضبوط بنائیں۔
سنٹرل رورل ورک لیڈنگ گروپ کے دفتر کے انچارج نے کہا کہ سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس اور سی پی سی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے دوسرے مکمل اجلاس کی روح کو مکمل طور پر نافذ کرنا ضروری ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ کے "زراعت، دیہی علاقوں اور کسانوں” کے کام کے بارے میں اہم بیانات کو مکمل طور پر نافذ کریں، زرعی طاقت کی تعمیر کے ہدف کو پورا کریں، سخت محنت کریں اور 2024 میں اہم کاموں کو اچھی طرح مکمل کریں، طے شدہ اہداف اور کاموں کو پوری طرح مکمل کریں، اور دیہی علاقوں کی مجموعی بحالی میں مسلسل نئی پیش رفت کو فروغ دیں۔