دبئی میں سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کے تھیم ڈے کا انعقاد

دبئی(نیوزڈیسک)دبئی کے مشہور لینڈ مارک برج خلیفہ پارک میں سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کا تھیم ڈے منعقد ہوا۔ اس تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں متحدہ عرب امارات میں چینی کاروباری اداروں اور متعدد میڈیا تنظیموں کے نمائندگان، سمندر پار چینی اور مختلف ممالک کی دوست شخصیات شامل تھیں۔
دبئی میں عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل لی ژو ہانگ نے کہا کہ اس سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ اور چین اور متحدہ عرب امارات کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 40 ویں سالگرہ ہے۔یہ توقع کی جاتی ہے کہ چائنا میڈیا گروپ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی میڈیا سرگرمیوں کے سلسلے کو چین اور متحدہ عرب امارات کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے اور دوستانہ وراثت کے لئے "گولڈن برینڈ ” بنائے گا ۔
دبئی میڈیا سٹی کے جنرل منیجر ماجد سویدی نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کی ترقی نے فریقین کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔ متحدہ عرب امارات عرب خطے میں چین کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور چین متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بھی ہے۔ دبئی کثیر الثقافتی تبادلوں کا مرکز ہے اور یہ توقع کی جاتی ہے کہ سی ایم جی کا اسپرنگ فیسٹیول گالا دبئی میں رہنے والے دنیا بھر سے آئے زیادہ سے زیادہ افراد کو چینی ثقافت کی جانب توجہ مبذول کرنے کا موقع فراہم کرے گا ۔

 

Comments (0)
Add Comment