چترال میں مارخود کے شکار کیلئے پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی بولی

چترال(نیوزڈیسک)چترال سیزن کا دوسرا مارخور کا شکار روسی شکاری نے کامیاب کے ساتھ کیا،روسی شکاری ڈینس موروزوے نے ٹرافی ہنٹنگ ایک لاکھ 85 ہزار ڈالر میں لیا تھا،کشمیر مارخور کی سینگو کی لمبائی 48 انچ تھی۔روسی شکاری نے مارخور کا شکار تھوشی شاشہ کمیونٹی مینجڈ گیمز ریزرو کی کاست گاوں میں کیا ہے۔اس شکار کے لیے پرمٹ کی بولی پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی تھی۔
شکار کیے گئے مارخور کی عمر نو سال چھ ماہ تھی اور اسے تھوشی شاشا کمیونٹی گیم ریزرو میں ہی امریکی شکاری ڈیرن جیمز مل مین نے شکار کیا تھا۔
شکار کیے گئے بڑے نر مارخور کے سینگوں کا سائز 45 انچ تھا۔
جیمز مل مین نے اس اجازت نامے کے لیے سب سے بڑی بولی دی تھی۔ اس کی مالیت دو لاکھ 32 ہزار امریکی ڈالر (ساڑھے چھ کروڑ روپے) تھی۔ابتدائی طور پر بولی کی رقم دو لاکھ 12 ہزار ڈالر تھی جو ٹیکس شامل کر کے دو لاکھ 32 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔
روسی شکاری نے مارخور کے پرمٹ کے لیے بولی میں حصہ زون سفاری راولپنڈی کے ذریعے لیا تھا۔
فاروق نبی نے بتایا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ تھوشی شاشا کنزرونسی کے البرہان وی سی سی سے ہٹ کر کسیت وی سی سی میں شکار کرایا گیا۔

Comments (0)
Add Comment