بیجنگ(نیوزڈیسک)سوئس وفاقی کونسلر اور وزیر خارجہ ایگنازیو کیسیس 6 سے 7 فروری تک چین کا دورہ کریں گے اور وزیر خارجہ کی سطح پر چین سوئٹزرلینڈ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے تیسرے دور میں شرکت کریں گے ۔
اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے دو فروری کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین سوئس وفاقی کونسلر اور وزیر خارجہ کیسیس کو خوش آمدید کہتا ہے۔ سوئٹزرلینڈ عوامی جمہوریہ چین کو تسلیم کرنے والے پہلے مغربی ممالک میں سے ایک ہے۔ چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ سے استفادہ کرتے ہوئے چین سوئٹزرلینڈ تعلقات کو نئی منزل تک لے جانے کا منتظر ہے۔