چائنا میڈیا گروپ پیرس اولمپکس کی کوریج کو نئی بلندیوں تک پہنچائے گا، صدر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی

جنوبی کوریا میں جاری گینگ ون سرمائی یوتھ اولمپکس کے دوران انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا۔اپنی گفتگو میں تھامس باخ نے چائنا میڈیا گروپ کی کھلیوں کی رپورٹنگ کے اعلی معیارات کی مکمل تصدیق کی اور پیرس اولمپک گیمز کے دوران چائنا میڈیا گروپ کی کارکردگی پر بھی بھر پور اعتماد ظاہر بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024 اولمپکس کا سال ہے۔ پیرس اولمپکس اس موسم گرما میں منعقد ہوں گے، اور چائنا میڈیا گروپ اس ایونٹ کی کوریج کے لیے تقریبا 2,000 افراد پر مشتمل میڈیا ٹیم بھیجے گا۔
اولمپک تحریک میں چین کی ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے تھامس باخ نے کہا کہ چین کھیلوں کی عالمی طاقت بن گیا ہے۔ہم سرمائی اور گرمائی اولمپکس کے ساتھ ساتھ سرمائی یوتھ اولمپکس میں چینی کھلاڑیوں کی منفرد شاندار کارکردگی دیکھ سکتے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چینی کھلاڑی مستقبل میں مزید کامیابیاں رقم کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment