پاکستانی فاسٹ بولر محمد عرفان ایشین لیجنڈز لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں شامل

دبئی (نیوزڈیسک)ورلڈ اسپورٹس گروپ نے ایشین لیجنڈز لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کے آغاز کا اعلان کیا۔
ٹورنامنٹ میں 13 سے 21 مارچ تک کھیلا جائے گا جس میں ایشیا کے پانچ بڑے کرکٹ ممالک پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان کے لیجنڈری اسٹارز ایکشن میں نظرآئیں گی ۔
لیگ کمشنر اور سابق ہندوستانی کرکٹر چیتن شرما نے پریس کانفرنس کے دوران سیزن کے لئے ان کے آئیکون پلیئرز کے ساتھ 5 فرنچائزز کے ناموں کا اعلان کیا۔
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عرفان نے پاکستان اسٹارز جبکہ سابق بھارتی آل رانڈر عرفان پٹھان بھارتی رائلز کا حصہ بن گئے ہیں ۔ سری لنکن لائنز نے سابق اوپننگ بلے باز اوپل تھرنگا کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان کو پہلے سیزن کے لیے افغانستان پٹھانز میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد اشرفل بنگلہ دیش ٹائیگر کے آئیکون کھلاڑی ہوں گے۔

Pakistan speedster Mohammad Irfan joined Asian Legends League inaugural edition
Comments (0)
Add Comment