حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، فی لیٹر قیمت میں 13 روپے سے زائد اضافہ

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نگراں حکومت کی وزارت خزانہ نے بدھ کی رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نئی قیمتیں متعین کی ہیں، جن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے75 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 24 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

Related Posts
پیٹرول سستا لیکن اس سے بننے والی بجلی کیوں مہنگی ہوتی جا رہی ہے؟

وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی نئی قیمت272 روپے 89 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 278 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

بدھ کو نگراں حکومت کی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 15 جنوری 2024 کو نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی تھی جب کہ ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا تھا۔

اس سے قبل نگراں وفاقی وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 259 روپے 34 پیسے جب کہ ڈیزل 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا تھا۔

اب یکم فروری سے پیٹرول 272 روپے 89 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 278 روپے 96 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہو گا

Comments (0)
Add Comment